Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 99 (Sura 99)
1; جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی
2; اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی
3; اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟
4; اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی
5; کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا )
6; اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں
7; تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا
8; اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا

Pages ( 99 of 114 ): « Previous1 ... 9798 99 100101 ... 114Next »