Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 107 (Sura 107)
1; بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟
2; یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
3; اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے( لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا
4; تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے
5; جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں
6; جو ریا کاری کرتے ہیں
7; اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے

Pages ( 107 of 114 ): « Previous1 ... 105106 107 108109 ... 114Next »