Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 82 (Sura 82)
1; جب آسمان پھٹ جائے گا
2; اور جب تارے جھڑ پڑیں گے
3; اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے
4; اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی
5; تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
6; اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا
7; (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
8; اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا
9; مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو
10; حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
11; عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے
12; جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں
13; بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔
14; اور بدکردار دوزخ میں
15; (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے
16; اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے
17; اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
18; پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
19; جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا

Pages ( 82 of 114 ): « Previous1 ... 8081 82 8384 ... 114Next »