Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 77 (Sura 77)
1; ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں
2; پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں
3; اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں
4; پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں
5; پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں
6; تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے
7; کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی
8; جب تاروں کی چمک جاتی رہے
9; اور جب آسمان پھٹ جائے
10; اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں
11; اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں
12; بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟
13; فیصلے کے دن کے لئے
14; اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
15; اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
16; کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا
17; پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں
18; ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
19; اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
20; کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟
21; اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا
22; ایک وقت معین تک
23; پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں
24; اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
25; کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا
26; یعنی) زندوں اور مردوں کو
27; (بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا
28; اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
29; جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو
30; (یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
31; نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ
32; اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل
33; گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں
34; اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
35; یہ وہ دن ہے کہ( لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے
36; اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں
37; اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
38; یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے
39; اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو
40; اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
41; بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے
42; اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں
43; اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
44; ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
45; اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی
46; (اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو
47; اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
48; اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں
49; اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
50; اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟

Pages ( 77 of 114 ): « Previous1 ... 7576 77 7879 ... 114Next »