Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 101 (Sura 101)
1; کھڑ کھڑانے والی
2; کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
3; اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
4; (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے
5; اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون
6; تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے
7; وہ دل پسند عیش میں ہو گا
8; اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے
9; اس کا مرجع ہاویہ ہے
10; اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟
11; دہکتی ہوئی آگ ہے

Pages ( 101 of 114 ): « Previous1 ... 99100 101 102103 ... 114Next »