Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 81 (Sura 81)
1; جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
2; جب تارے بےنور ہو جائیں گے
3; اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
4; اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
5; اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
6; اور جب دریا آگ ہو جائیں گے
7; اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
8; اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
9; کہ وہ کس گناہ پرماری گئی
10; اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
11; اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
12; اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
13; اور بہشت جب قریب لائی جائے گی
14; تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
15; ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
16; (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
17; اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
18; اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
19; کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
20; جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
21; سردار (اور) امانت دار ہے
22; اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
23; بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
24; اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
25; اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
26; پھر تم کدھر جا رہے ہو
27; یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
28; (یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
29; اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے

Pages ( 81 of 114 ): « Previous1 ... 7980 81 8283 ... 114Next »