Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 96 (Sura 96)
1; (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
2; جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
3; پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
4; جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
5; اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا
6; مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے
7; جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے
8; کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
9; بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے
10; (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے
11; بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو
12; یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)
13; اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)
14; کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے
15; دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے
16; یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال
17; تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے
18; ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے
19; دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا

Pages ( 96 of 114 ): « Previous1 ... 9495 96 9798 ... 114Next »