Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 102 (Sura 102)
1; (لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
2; یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
3; دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
4; پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
5; دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
6; تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
7; پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا )
8; پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی

Pages ( 102 of 114 ): « Previous1 ... 100101 102 103104 ... 114Next »