Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 83 (Sura 83)
1; ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
2; جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
3; اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
4; کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
5; (یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
6; جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
7; سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
8; اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
9; ایک دفتر ہے لکھا ہوا
10; اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
11; (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
12; اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
13; جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
14; دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے
15; بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
16; پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
17; پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
18; (یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
19; اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
20; ایک دفتر ہے لکھا ہوا
21; جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
22; بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
23; تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
24; تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
25; ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
26; جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
27; اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
28; وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
29; جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
30; اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
31; اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
32; اور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
33; حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
34; تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
35; (اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
36; تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا )بدلہ مل گیا

Pages ( 83 of 114 ): « Previous1 ... 8182 83 8485 ... 114Next »