Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 86 (Sura 86)
1; آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
2; اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
3; وہ تارا ہے چمکنے والا
4; کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
5; تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
6; وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
7; جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
8; بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
9; جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
10; تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
11; آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
12; اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
13; کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
14; اور بیہودہ بات نہیں ہے
15; یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
16; اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
17; تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

Pages ( 86 of 114 ): « Previous1 ... 8485 86 8788 ... 114Next »