Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 114 (Sura 114)
1; کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
2; (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی
3; لوگوں کے معبود برحق کی
4; (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
5; جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
6; وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے

#source:Online Quran Project(quran-online.net) Edited:qurandatabase.org Translator: Fateh Muhammad Jalandhry (جالندہری)

Pages ( 114 of 114 ): « Previous1 ... 112113 114