Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 87 (Sura 87)
1; (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
2; جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا
3; اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
4; اور جس نے چارہ اگایا
5; پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
6; ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
7; مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
8; ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
9; سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع( ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
10; جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
11; اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
12; جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
13; پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
14; بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
15; اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
16; مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
17; حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
18; یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
19; (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

Pages ( 87 of 114 ): « Previous1 ... 8586 87 8889 ... 114Next »