Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 95 (Sura 95)
1; انجیر کی قسم اور زیتون کی
2; اور طور سینین کی
3; اور اس امن والے شہر کی
4; کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے
5; پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا
6; مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے
7; تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟
8; کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟

Pages ( 95 of 114 ): « Previous1 ... 9394 95 9697 ... 114Next »