Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 93 (Sura 93)
1; آفتاب کی روشنی کی قسم
2; اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
3; کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا
4; اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
5; اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
6; بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
7; اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
8; اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
9; تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
10; اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
11; اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا

Pages ( 93 of 114 ): « Previous1 ... 9192 93 9495 ... 114Next »