Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 100 (Sura 100)
1; ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
2; پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
3; پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
4; پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
5; پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
6; کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
7; اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
8; وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
9; کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
10; اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
11; بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

Pages ( 100 of 114 ): « Previous1 ... 9899 100 101102 ... 114Next »