Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 84 (Sura 84)
1; جب آسمان پھٹ جائے گا
2; اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
3; اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
4; جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
5; اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
6; اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
7; تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
8; اس سے حساب آسان لیا جائے گا
9; اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
10; اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
11; وہ موت کو پکارے گا
12; اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
13; یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
14; اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
15; ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
16; ہمیں شام کی سرخی کی قسم
17; اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
18; اور چاند کی جب کامل ہو جائے
19; کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
20; تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
21; اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
22; بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
23; اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
24; تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
25; ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے

Pages ( 84 of 114 ): « Previous1 ... 8283 84 8586 ... 114Next »