Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 104 (Sura 104)
1; ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
2; جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
3; (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
4; ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
5; اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
6; وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
7; جو دلوں پر جا لپٹے گی
8; (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے
9; (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں

Pages ( 104 of 114 ): « Previous1 ... 102103 104 105106 ... 114Next »