Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 92 (Sura 92)
1; رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
2; اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
3; اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے
4; کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
5; تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
6; اور نیک بات کو سچ جانا
7; اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
8; اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
9; اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا
10; اسے سختی میں پہنچائیں گے
11; اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
12; ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے
13; اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
14; سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
15; اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
16; جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
17; اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
18; جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
19; اور (اس لیے) نہیں( دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
20; بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
21; اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

Pages ( 92 of 114 ): « Previous1 ... 9091 92 9394 ... 114Next »