Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 90 (Sura 90)
1; ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
2; اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
3; اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
4; کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے
5; کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
6; کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
7; کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
8; بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟
9; اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)
10; (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
11; مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا
12; اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟
13; کسی (کی) گردن کا چھڑانا
14; یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
15; یتیم رشتہ دار کو
16; یا فقیر خاکسار کو
17; پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے
18; یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
19; اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
20; یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے

Pages ( 90 of 114 ): « Previous1 ... 8889 90 9192 ... 114Next »