Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 85 (Sura 85)
1; آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
2; اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
3; اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی
4; کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے
5; (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا
6; جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے
7; اور جو( سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے
8; ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے
9; وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
10; جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا
11; (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے
12; بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
13; وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ( زندہ) کرے گا
14; اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
15; عرش کا مالک بڑی شان والا
16; جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
17; بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے
18; (یعنی) فرعون اور ثمود کا
19; لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں
20; اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
21; (یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے
22; لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)

Pages ( 85 of 114 ): « Previous1 ... 8384 85 8687 ... 114Next »