Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 80 (Sura 80)
1; (محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے
2; کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا
3; اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
4; یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا
5; جو پروا نہیں کرتا
6; اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
7; حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں
8; اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا
9; اور (خدا سے) ڈرتا ہے
10; اس سے تم بےرخی کرتے ہو
11; دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
12; پس جو چاہے اسے یاد رکھے
13; قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
14; جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں
15; لکھنے والوں کے ہاتھوں میں
16; جو سردار اور نیکو کار ہیں
17; انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے
18; اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟
19; نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا
20; پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا
21; پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
22; پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا
23; کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا
24; تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
25; بے شک ہم ہی نے پانی برسایا
26; پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
27; پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا
28; اور انگور اور ترکاری
29; اور زیتون اور کھجوریں
30; اور گھنے گھنے باغ
31; اور میوے اور چارا
32; (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا
33; تو جب (قیامت کا) غل مچے گا
34; اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا
35; اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے
36; اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے
37; ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے( مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
38; اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے
39; خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
40; اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی
41; (اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی
42; یہ کفار بدکردار ہیں

Pages ( 80 of 114 ): « Previous1 ... 7879 80 8182 ... 114Next »