Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 75 (Sura 75)
1; ہم کو روز قیامت کی قسم
2; اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے
3; کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟
4; ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں
5; مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے
6; پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟
7; جب آنکھیں چندھیا جائیں
8; اور چاند گہنا جائے
9; اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں
10; اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟
11; بےشک کہیں پناہ نہیں
12; اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے
13; اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے
14; بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے
15; اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے
16; اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو
17; اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے
18; جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو
19; پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے
20; مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو
21; اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو
22; اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے
23; اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے
24; اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے
25; خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے
26; دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے
27; اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
28; اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے
29; اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے
30; اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے
31; تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی
32; بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
33; پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا
34; افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
35; پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
36; کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟
37; کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
38; پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
39; پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت
40; کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟

Pages ( 75 of 114 ): « Previous1 ... 7374 75 7677 ... 114Next »