Urdu Quran | قرآن مجید پڑھیں

Chapter 94 (Sura 94)
1; (اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
2; اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
3; جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
4; اور تمہارا ذکر بلند کیا
5; ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
6; (اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
7; تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
8; اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو

Pages ( 94 of 114 ): « Previous1 ... 9293 94 9596 ... 114Next »